Posts

Showing posts from October, 2023
Image
 ورلڈ کپ کا پہلا میچ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 282 رنز بنا لئے ورلڈ کپ کا افتتاح 2019 کی فائنلسٹ ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔ جوئے روٹ 77 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ کپتان اور وکٹ کیپر جوزبٹلر نے 43، جونی بیریسٹو 33 اور ہیری بروک 25 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے  2,2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور رچن رویندر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ جیتنے کے لئے 5.66 کی اوسط سے 283 رنز درکار ہیں۔ (فوٹو۔AFP)